شگر کا ہونہار طالبعلم روس میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرے گا، سکالرشپ مل گئی

شگر کا ہونہار طالبعلم روس میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرے گا، سکالرشپ مل گئی

شگر: شگر کے ایک اور ہونہار طالب علم عباس علی شاہ نے بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے سکالر شپ حاصل کرلیا۔شگر مرہ پی سے تعلق رکھنے والے طالب علم عباس علی شاہ نے روس میں ایک میڈیکل کالج میں سکالرشپ حاصل کرلیا جہاں وہ میڈیکل کی اعلی تعلیم حاصل کرینگے۔

عباس علیشاہ نے کیڈٹ کالج سکردو سے انٹر میڈیٹ اچھے نمبروں سے پاس کیا تھا۔ اور کینگ ایڈور کالج میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔ بیرون ملک بہترین کالج میں داخلے کے بعد وہ تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے روس روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ سابق اے ڈی آئی حاجی محمد ابراہیم فطرت مرحوم کے صاحبزادہ ہیں۔شگر کے مختلف شعبہ زندگی کے لوگوں نے بیرون ملک سکالرشپ حاصل کرنے پر خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔