خیر پور روڈ پر کار اور مسافر بس میں تصادم, کار سوار چار افراد موقع پر جاں بحق , دس زخمی

خیر پور روڈ پر کار اور مسافر بس میں تصادم, کار سوار چار افراد موقع پر جاں بحق , دس زخمی

خیر پور : خیرپورکے علاقے ٹھری میرواہ لنک روڈ پر کار اور مسافر بس میں تصادم سے کار سوار چار افراد موقع پر جاں بحق اور 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق ٹھری میر واہ کے قریب اولڈ قومی شاہراہ پر سکھر سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کار کے اوپر چڑھ گئی۔

جس کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ,بس میں سوار 10 مسافر زخمی ہوئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر سول ہسپتال خیرپور روانہ کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔