لاہور ہائیکورٹ نے بھی ترک اساتذہ کی ملک بدری روک دی

لاہور ہائیکورٹ نے بھی ترک اساتذہ کی ملک بدری روک دی

لاہور: پشاور ہائیکورٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے 108 ترک اساتذہ کو ملک بدر کرنے سے روک دیا۔  90 سے زائد ترک طلباءکو باضابطہ ویزا کی درخواست دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ اس حوالے سے  وفاقی وزارت داخلہ اور محکمہ داخلہ پنجاب سے 17 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

نیو نیوز  کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پاک ترک سکولز کے اساتذہ کی ملک بدری کے حکومتی حکم نامے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اساتذہ کی ملک بدری روکنے کا حکم سناتے ہوئے وفاقی حکومت سے 17جنوری تک جواب طلب کر لیا ۔