حکومت آزاد کشمیر نے اشیاءخورونوش میں 100 فیصدسے150 فیصد اضافہ کردیا

حکومت آزاد کشمیر نے اشیاءخورونوش میں 100 فیصدسے150 فیصد اضافہ کردیا

مظفرآباد : حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بھارتی فائرنگ سے متاثرہ ہونے والے متاثرین کے لئے آدھی قیمت پر گندم کی فروخت کے اعلان کے بعد دیگر اشیاءمیں 100 فیصدسے150 فیصد اضافہ کردیا عوام کی چیخیں نکل گئی سبزی میں سو فیصد فروٹ میں 75%اشیاءخورونوش کی اشیاءمیں 150%فیصد اضافہ کردیا مرغی سستی دال مہنگی کردی ۔ حکومت آزادکشمیر کی جانب سے فائرنگ سے متاثرہ افراد کے لئے اسپیشل گند م میں آدھی قیمت کا اعلان کیا جبکہ اس پر عملدرآمد ہونے سے قبل ہی منافع خوروں نے دیگر اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں100سے150فیصد اضافہ کردیا جبکہ گند م کی خریداری تو در کنارا دور رہیں مگر آٹا خریدنے کی بھی طاقت نہ رہ سکی جبکہ دا ل 130سے 200روپے فی کلو مرغی 120سے 125روپے فی کلو مل رہی ہے شلجم ،مولی ،مٹر ،گوبھی ،پھول گوبھی ،ٹماٹر ،پیاز ،لہسن کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ کردیا جبکہ دیگر فروٹس میں کیلے ،مالٹے ، امرود ، سیب ، انار ، انناس ،میں 75%فیصد اضافہ جبکہ اشیاءخوردونوش آٹا ، چاول ،گھی ، آئل ،چینی ،پتی اور دیگر اشیاءخوردونوش میں 150%فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اب یہ الگ بات ہے کہ حکومت کی طرف سے اشیاءخوردوونوش میں کمی کا اعلان کررہی ہے جبکہ دوسری جانب عام روز مرہ کی اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ جو کہ سوالیہ نشان ہے؟۔

مصنف کے بارے میں