خاتون نے جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر باہر چھلانگ لگا دی

خاتون نے جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر باہر چھلانگ لگا دی

ہوسٹن:امریکہ میں ایک خاتون نے جہاز کا ایمر جنسی دروازہ کھول کر باہر چھلانگ لگا دی ، یہ سب ایسے وقت میں ہوا جب جہاز رن وے پر پرواز کے لیے دوڑ رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ہوسٹن میں بش انڑنیشنل ائرپورٹ پر پیش آیا،خاتون پرواز نمبر 1892میں سوار تھی جو اورلینز سے ہوسٹن کی طرف جا رہی تھی،جب اچانک خاتون نے دروازہ کھولا اور 15فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے آپریشنل ایریا میں چھلانگ لگائی تھی۔تاہم خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی