کویت میں نئی پارلیمان کے انتخاب کے بعد کابینہ مستعفی

کویت میں نئی پارلیمان کے انتخاب کے بعد کابینہ مستعفی

کویت سٹی: کویت میں نئی پارلیمان کے انتخاب کے بعد کابینہ نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کو آئین کے مطابق اپنا استعفٰی پیش کردیا ہے۔ امیر کویت استعفے کی منظوری کے بعد سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شیخ جابر مبارک الصباح یا شاہی خاندان کے کسی اور سینئر رکن کو وزیراعظم نامزد کرکے نئی حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔

نئی کابینہ کی نومنتخب پارلیمان کے افتتاحی اجلاس سے قبل تشکیل ضروری ہے۔ توقع ہے کہ ائندہ دو ہفتوں کے دوران نئی پارلیمان کا پہلا اجلاس ہوگا۔ واضح رہے کہ امیر کویت نے سابقہ پارلیمان کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر پیدا ہونے والے تنازع کی وجہ سے تحلیل کر دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں