کرنسی کی تبدیلی، خسارے سے بچنے کیلئے فلم ”وجہ تم ہو“ کی نمائش موخر

یہ فلم 2دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جانا تھی مگر اب اسے 16 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

کرنسی کی تبدیلی، خسارے سے بچنے کیلئے فلم ”وجہ تم ہو“ کی نمائش موخر

ممبئی: چند روز پہلے بالی ووڈ پروڈیوسروں نے خدشے کا اظہا کیا تھا کہ بھارت میں بڑے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے باعث بالی ووڈ کو خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس خدشے کے پیشے نظر فلم ”وجہ تم ہو“ کی نمائش موخر کر دی گئی ہے۔ یہ فلم 2دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جانا تھی مگر اب اسے 16 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔
پروڈیوسر کو خدشہ ہے کہ لوگ اپنے نوٹ تبدیل کروانے کیلئے لائنوں میں لگے ہوئے اس لئے فلم مناسب کاروبار کرنے میں ناکام ہو سکتی ہے۔فلم کی نمائش 15 دنوں کیلئے اسی لئے موخر کی گئی ہے کہ لوگ اپنے نوٹ تبدیل کروا لیں۔فلم ”وجہ تم ہو“ کی کاسٹ میں ثناءخان، گرمیت چوہدری، راجنیش دگل، شرمن جوشی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں