پاناما کیس،شیخ رشید نے شواہد جمع کرادیئے

پاناما کیس،شیخ رشید نے شواہد جمع کرادیئے

اسلام آباد: پانامالیکس کیس کے حوالے سے شیخ رشید نے اضافی شواہد سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے،گذشتہ روز عمران خان نے بھی مزید شواہد جمع کرا دیئے تھے،سماعت آج (بدھ کو) ہوگی۔تحریک انصاف کے بعد شیخ رشید نے بھی اضافی شواہد جمع کرادیئے،شیخ رشیدکے شواہد ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات پر مشتمل ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انصاف بھی ملے گا، ثبوت بھی دیں گے، تابوت بھی نکلیں گے اور پھر جو فیصلہ ہوگا قبول کرینگے۔ وہ استدعا کرینگے کہ انہیں پہلے سنا جائے۔انہوں نے کہا کہ میرا کیس انتہائی سادہ ہے ،آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق ہی میری استدعا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے گذشتہ روز عدالت عظمیٰ میں پاناما لیکس کیس کے حوالے سے شریف خاندان کے لندن فلیٹس کی دستاویزات جمع کرائے تھے۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے گذشتہ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کو ناکافی قرار دیا گیا تھا،جس کے بعد کپتان نے نئے شواہد جمع کرائے ہیں۔

مصنف کے بارے میں