ڈاکٹر عاصم کیس، درخواست ضمانت کی فوری سماعت سے عدالت کا انکار

ڈاکٹر عاصم کیس، درخواست ضمانت کی فوری سماعت سے عدالت کا انکار

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں بینچ نے 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں ملزم اطہر حسین کی درخواست ضمانت کی فوری سماعت سے انکارکردیا۔منگل کوڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں ملزم اطہر حسین کی درخواست ضمانت کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔


درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریفرنس کے پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں کسی نے اطہر حسین کا نام تک نہیں لیالہذا درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی جائے ،تاہم جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں بینچ نے درخواست ضمانت کی فوری سماعت سے انکارکردیا۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزم اطہر حسین کی درخواست ضمانت بھی دیگر ملزمان کے ساتھ 16دسمبر کو سنی جائے گی۔

نیوویب ڈیسک< News Source