ضرورت مند,بےسہاراافرادکی مدد کیلئےاہم ایپ تیار

اس ایپ کے ذریعے بے سہارا لوگوں کی معلومات اکھٹی کی جا سکیں گی

ضرورت مند,بےسہاراافرادکی مدد کیلئےاہم ایپ تیار

شارجہ : شارجہ کے کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اینڈ اسٹیٹسکس ڈپارٹمنٹ نے ایک جدید ایپلی کیشن تیار کی جس سے کسی بھی کمیونٹی میں موجود ضرروت مند لوگوں کی مدد کی جائے گی۔اس ایپ کے ذریعے بے سہارا لوگوں کی معلومات اکھٹی کی جا سکیں گی جن میں یتیم،معذور،بیوہ اور بے سہارا خواتین، بے روزگار اور معمر افراد شامل ہیں۔شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر محمد بن سلطان القسیمی نے اپنے ایک بیان میں اس ایپلی کیشن کو سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ اس کی مدد سے ضرورت مند لوگوں کی صحیح تعداد معلوم ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم دیگر اداروں کوبھی یہ ایپلی کیشن فراہم کریں گے تا کہ صحیح لو گوں تک امداد پہنچ سکے۔ 

مصنف کے بارے میں