جنوبی کوریا کی خاتون صدر اپنا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار

جنوبی کوریا کی خاتون صدر اپنا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار

سیئول: جنوبی کوریا کی کرپشن کے الزامات کی زَد میں آئی ہوئی خاتون صدر پارک گُن ہَے نے کہا ہے کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں لیکن چاہیں گی کہ اُن کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ملکی پارلیمان کرے۔ ٹیلی وژن پر اپنے ایک خطاب میں خاتون صدر نے کہا کہ وہ ملک کے عوامی نمائندوں کو اس فیصلے کا اختیار دینے کے لیے تیار ہیں کہ وہ کب تک اپنے عہدے پر فائز رہیں گی۔ پارک کی عوامی مقبولیت گزشتہ ہفتے کم ہو کر صرف چار فیصد تک آ گئی تھی۔ اُن پر الزام ہے کہ اُنہوں نے اپنی ایک قریبی دوست چوئی سُون سِیل کو ریاستی معاملات میں مداخلت کی اجازت اور سرکاری دستاویزات تک رسائی دی۔ چوئی پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور فراڈ کے الزامات میں فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں