غذائی اجناس کی سالانہ تجارت میں پاکستان کا حصہ 0.22 فیصد

غذائی اجناس کی سالانہ تجارت میں پاکستان کا حصہ 0.22 فیصد

لاہور: غذائی اجناس کی سالانہ بین الاقوامی تجارت میں پاکستان کا حصہ 0.22 فیصد ہے۔ عالمی ادارہ برائے تجارت کی رپورٹ کے مطابق غذائی اجناس کے شعبہ کی عالمی تجارت میں وسعت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

موسمیاتی تغیرات اور شرح آبادی میں اضافہ کے باعث غذائی مصنوعات کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی سالانہ عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ 0.14 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ غذائی اجناس کی عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ 0.22فیصد ہے اس طرح مجموعی تجارت کے مقابلہ میں غذائی اجناس کے شعبہ کی تجارت کا پاکستانی حصہ 0.8 فیصد زائد ہے اور شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں