سندھ حکومت کے عوام دوست کام بہت سارے لوگوں سے ہضم نہیں ہو رہے،مشیر اطلاعات سندھ

مشیر اطلا عا ت سندھ مو لا بخش چا نڈیو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے عوام دوست کام بہت سارے لوگوں سے ہضم نہیں ہو رہے۔،تجزیہ نگار تعصب کا چشمہ اتار کر دیکھیں گے تو ان کو سندھ میں ترقی نظر آئے گی۔یہ با ت انہو ں نے ایک جا ری کر دہ بیا ن میں کہی

سندھ حکومت کے عوام دوست کام بہت سارے لوگوں سے ہضم نہیں ہو رہے،مشیر اطلاعات سندھ

کراچی : مشیر اطلا عا ت سندھ مو لا بخش چا نڈیو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے عوام دوست کام بہت سارے لوگوں سے ہضم نہیں ہو رہے۔،تجزیہ نگار تعصب کا چشمہ اتار کر دیکھیں گے تو ان کو سندھ میں ترقی نظر آئے گی۔یہ با ت انہو ں نے ایک جا ری کر دہ بیا ن میں کہی ۔

مو لا بخش چا نڈیو نے کہا کہ سندھ میں نئے سڑکوں کا جال اور بڑے بڑے پل پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسی کی عکاس ہیں۔تھرپارکر کے سیکڑوں دیہاتیوں نے کبھی مٹھی شہر نہیں دیکھا تھا۔آج تھرپارکر کے دیہاتوں اور مٹھی کا سفر چند گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی کی حکومت نے تھرپارکر میں سڑ کو ں کا بہترین جا ل بچھا یا ہے اور بنا ئی گئی سڑ کیں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے ترقیاتی کاموں کے گواہ ہیں۔مشیر اطلا عا ت نے کہا کہ تھر کے ہر تحصیل میں بڑے ہسپتال بنائے گئے ہیں.

سندھ کی ترقی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اب پاکستان کی امید بن چکے ہے،عوام نے ہر با ر ثابت کیا ہے کے ان کے دلو ں میں پی پی پی مخالفو ں کے لئے کو ئی جگہ نہیں ہے ،پیپلز پارٹی کے مخالفین کے لئے سیاسی خوف کا نیا نام بلاول بھٹو زرداری ہی ہے اور وہ پورے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں بلاول بھٹوزرداری صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر مین ہی نہیں بلکہ پاکستا نی قوم کی امید ہیں۔