یورو زون ایک سال میں بکھرجائے گا:سروے

یورو زون ایک سال میں بکھرجائے گا:سروے

فرینکفرٹ: یورو زون ایک سال میں  صرف   تاریخ   بن  جائے گا۔

 اس با ت کا ا انکشاف  سینٹکس  نامی ایک سروے میں   کیا گیا  جس کے مطابق  یورو زون  ایک سال کے عرصے میں  بکھر  سکتا ہے جس کی شروعات اٹلی،ہالینڈ اور فرانس سے ہو سکتی ہے۔

 سینٹکس کا مرکز فرینکفرٹ میں  ہے جس  کا کہنا ہے کہ  اٹلی میں 4 دسمبر کو سیاسی نظام میں تبدیلی پر مبنی بعض آئینی  ترامیم عمل میں لائی جائیں گی جس کے نتیجے میں  سرمایہ کاروں میں عدم اعتماد کی فضا پیدا ہونے کا  امکان   ہے   جو کہ یورو زون سے اٹلی کے اخراج    کا باعث  بن سکتا ہے۔

سروے میں  یہ بھی کہا گیا ہے کہ اٹلی اس بات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ  فرانس اور ہالینڈ بھی  یورو  کو خیر باد  کہنے  کی نوبت تک آسکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں