شریف فیملی نےثابت کر نا ہے فلیٹس خریدے ہیں یا سمجھوتے میں ملے ہیں ٗ عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے ثابت کر نا ہے فلیٹس خریدے ہیں یا سمجھوتے میں ملے ہیں

شریف فیملی نےثابت کر نا ہے فلیٹس خریدے ہیں یا سمجھوتے میں ملے ہیں ٗ عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے ثابت کر نا ہے فلیٹس خریدے ہیں یا سمجھوتے میں ملے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ شریف فیملی نے ثابت کرنا ہے فلیٹس خریدے ہیں یا سمجھوتے میں ملے ہیں اور یہ بھی بتانا ہوگا کہ کس کس نے ان کو تحفے دیے ہیں ٗغلط پیسہ بنانا بہت آسان ہے لیکن ایسا کرنے سے ادارے تباہ ہوجائیں گے،شریف فیملی کو اپنی منی ٹریل ثابت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 90ء کی دہائی میں نیشنل بینک سے لیے گئے قرضوں کے 6ارب روپے معاف کروائے ہیں،امریکہ میں نیا صدر بنتا تھا تو اپنی دولت ٹرسٹ کو دے دیتا تھا.اسلامی ممالک کے لیڈرز کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ یہ ممالک بہت امیر ہیں.ہمیں مغربی ممالک کی جانب نہیں دیکھنا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ میرا پیسہ نہیں قوم کا پیسہ چوری کیا گیا ہے.جمہوریت کمزور ہوگی تو ادارے بھی کمزور ہوکر تباہ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم احتجاج کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے اور جب دھرنا دیتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ فوج کو بلا رہے ہیں،لوگوں کو پتہ چل گیا ہے وزیر اعظم جھوٹ بول رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یوٹر ن کے بعد ایک نئی اصطلاح’’ن ٹرن‘‘آگئی ہے ٗپاکستان کو سب سے بڑا خطرہ کرپٹ حکمرانوں سے ہے۔ شریف فیملی کے بیانات میں تضاد ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک بہترین فوجی ہیں۔ انہوں نے ایک بہترین سپہ سالار کی طرح ملک کی خدمت کی ہے،ملک کیلئے کردار قابل تحسین ہے۔