پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، اوگرا کی سمری تیار

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، اوگرا کی سمری تیار

اسلام آباد : عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، مقامی مارکیٹس میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے سمری تیار کرلی ہے، اوگرا کے ابتدائی سمری کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث اوگرا کی درآمدی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے ، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 6 روپے 82 پیسے،مٹی کے تیل میں 2 روپے 81 پیسے، ڈیزل 5 روپے 42 پیسے اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں چار پیسے فی لٹر کے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مزید بہتر معیار کا پیٹرول متعارف کروانے کے باعث قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ تاہم حکومت جنرل سیلز ٹیکس کم کر کے اضافہ روک سکتی ہے، اس وقت ڈیزل پر تینتیس فیصد جبکہ پیٹرول پر ساڑھے سولہ فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اور پیٹرول دو روپے 29 پیسے اضافہ کے ساتھ 66 روپے 56 پیسے ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سمری مسترد کردی تھی اور پیٹرول ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔