سعودی عرب کا 10 لاکھ افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے آئندہ 15سالوں میں 10لاکھ شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے

سعودی عرب کا 10 لاکھ افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کا اعلان

ریاض : سعودی عرب نے آئندہ 15سالوں میں 10لاکھ شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے قومیانے کے مجوزہ پروگرام کے تحت آئندہ 15سالوں میں 10لاکھ سعودی شہریوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شوری کو نسل کے رکن عبدالرحمن الراشد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی ملازمتوں کے لئے قومیانے کے مجوزہ پروگرام کے تحت ایک اعلی کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ہنر مند اور تعلیم یافتہ سعودی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور غیر ملکی درآمدات میں کمی لانا ہے۔ اس منصوبے سے سعودی مارکیٹ میں مسابقت میں اضافہ ہوگا اور قومی معیشت مضبوط ہوگی۔