مردان خیل آئل ویل سے با ضابطہ پروڈکشن کا آغاز ہوگیا

مردان خیل آئل ویل سے با ضابطہ پروڈکشن کا آغاز ہوگیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں موجود ٹل بلاک کے مردان خیل آئل ویل سے با ضابطہ پروڈکشن کا آغاز ہوگیا۔ خیل ویل سے چالیس ہزار ملین معکب فٹ گیس اور تین ہزاردوسو بیرل تیل کی پیدوار ہوگئی۔

حکام کے مطابق ہنگری کی کمپنی ایم او ایل نے ہنگو کے علاقے مردان خیل میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کیئے تھے۔ جس سے باضابطہ طور پر پیداوار کا آغازہوگیاہے۔ حکام کے مطابق خیل ویل سے یومیہ گیارہ ہزاربیرل کروڈآئل کے برابرپروڈکشن جاری ہے۔

اس کے علاوہ ویل سے چالیس ہزارملین معکب فٹ گیس اور تین ہزاردو سو بیرل تیل کی پروڈکشن کا تخمینہ لگایا گیا ہے،جبکہ پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر سے آئندہ دس سال تک استفادہ کیاجاسکے گا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ٹل بلاک میں گذشتہ تیرہ سالوں میں ایم اوایل کمپنی کی یہ ساتویں دریافت ہے۔کمپنی حکام کاکہناہے کہ تیل اور گیس کی دریافت حکومت کی سرمایہ کاردوست پالسیوں کیباعث ممکن ہوئی ہے.

مصنف کے بارے میں