پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو سیریز کی شکست کے ساتھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا

نیوزی لینڈ نے ہملٹن ٹیسٹ میں شاہینوں کو 138رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔ میچ میں شکست کے بعد قومی کپتان اظہر علی کو بھی سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا سوفیصد جرمانہ کردیا گیا

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو سیریز کی شکست کے ساتھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا

ہملٹن: نیوزی لینڈ نے ہملٹن ٹیسٹ میں شاہینوں کو 138رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔ میچ میں شکست کے بعد قومی کپتان اظہر علی کو بھی سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا سوفیصد جرمانہ کردیا گیا۔ دیگر کھلاڑی بھی میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ دینگے۔

369 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنرز سمیع اسلم اور اظہر علی نے 131 رنز کا اچھا آغاز دیا ۔ لیکن دونوں اوپنرز کے بعد کوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 230رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔ سمیع اسلم نے 91اور اظہر علی نے 58رنز کی اننگز کھیلی ۔ قومی ٹیم کے چار بلے باز تو کھاتہ کھولے بغیر ہی لوٹ گئے ۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد میچ ریفری رچی رچرڈ سن نے سلو اوور ریٹ پر کپتان اظہر علی کو میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ کردیا جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیو ں پر بھی میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ کیا گیا۔ نیوزی لینڈ سے وائٹ واش ہونے کے پر قومی ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری سے چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے۔