ملک میں مارشل لاءکی کوئی گنجائش نہیں اب یہ وقت کبھی نہیں آئے گا, مشرف

ملک میں مارشل لاءکی کوئی گنجائش نہیں اب یہ وقت کبھی نہیں آئے گا, مشرف

لندن :سابق صد رپرویز مشرف کا کہنا ہے کہ حکومت فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے ،فیض آباد دھرنے کے معاملے میں یہ چاہتے تھے کہ فوج آئے اور اپنے لوگوں پر گولیاں چلائے ،لیکن فوج نے اس معاملے میں اپنا کردار بالکل ٹھیک ادا کیا،ملک میں مارشل لاءکی کوئی گنجائش نہیں اب یہ وقت کبھی نہیں آئے گا،پہلے سیاستدانوں کے اکسانے پر فوج آتی رہے ہے ،زاہد حامد کو جانتا ہوں وہ ایک قابل انسان ہیں اس معاملے میں وہ اکیلے نہیں ہیں جو لو گ اس میں ہیں سب کوسامنے آنا چاہیے ۔


مشرف کا  کہنا تھا کہ لال مسجد اور فیض آباد کے معاملے میں بہت فرق ہے ،لال مسجد میں دہشت گرد تھے یہاں عام شہری ہیں ۔میرا لال مسجد والا آپریشن 200فی صد درست تھا آئندہ بھی کبھی ایسا ہوتو ایسا ہی ایکشن ہونا چاہیے ،وہاں کوئی خاتون اور کسی بھی بچے کی ہلاکت نہیں ہوئی ،آپریشن کے دوران 94دہشت گرد ہلاک ہو ئے جس میں ہمارے 13لوگ شہید ہوئے تھے تاہم اس آپریشن کی وجہ سے مجھے سیاسی نقصان ہوا۔فیض آباد دھرنے والوں کا مطالبہ بالکل ٹھیک تھا اسے فوری مان لینا چاہیے تھا۔

یہ عوام کا بہکانے والی باتیں ہیں کہ اس میں تکنیکی غلطی ہے ،جو بھی لوگ اس میں شامل تھے ان سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

23جماعتی سیاسی اتحادکے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ان میں سے کئی لوگوں نے مجھ سے خود رابطہ کیا لیکن مجھے ان پر کوئی زیا دہ اعتبار نہیں تھا۔پرویز مشرف کہتے ہیں کہ وہ لشکر طیبہ کے سب سے بڑے سپورٹر ہیں اور ان کے لوگ مجھے پسند کرتے ہیں ،میں تو حافظ سعید سے بھی ملا ہواہوں ،کشمیر کے حوالے سے پاکستان اپنا کردار اداکرتا رہے گا،تاہم بھارت میں ہونے والی کسی بھی دہشت گرد ی میں ہمار ا کوئی ہاتھ نہیں ۔قانون میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے ،جمہوریت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے یہی سب سے بہترین ہے پاکستان کا واحد حل ٹیکنوکریٹ حکومت ہے ،پاکستان کے مسائل کا حل قبل از وقت انتخابات نہیں میں فوج کے سوارپر کندھوں پر نہیں آﺅں گ۔

پی ٹی آئی والوں کے دعوے بس دعوے ہی ہیں ،2002میں یہ مجھے کہتے ہیں کہ ہم 100سیٹیں لیں گے لیکن نتیجہ سب کے سامنے ہے وہ صرف میانوالی میں ہی سیٹ لے سکے تھے۔