شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا

شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا

بریکنگ نیوز،اہم ترین ایشیائی ملک کا میزائل تجربہ

ٹوکیو:شمالی کوریا کے میزائل تجربہ پر امریکاکی سلامتی کونسل کااجلاس بلانےکی درخواست،،شمالی کوریاکے میزائل تجر بہ پر سلامتی کونسل کااجلاس طلب کیا گیا ہے ۔امریکااورجاپان نے سلامتی کونسل کااجلاس بلانےکی درخواست کی تھی۔شمالی کو ریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا جس کی تصدیق امریکہ نے بھی کر دی ہے۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ شمالی کوریانے بیلسٹک میزائل تقریبا ً2ماہ بعد فائرکیا، شمالی کوریا کے اس اقدام کا جائزہ لے رہے ہیں.ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق شمالی کوریاکے میزائل تجربے کے بعدصورتحال کاجائزہ لے ر ہے ہیں۔

شمالی کوریاکے بیلسٹک میزائل تجربے پرصدرٹرمپ کوبریفنگ دی ہے۔دوسری طرف جاپان کی حکومت کا کہنا ہے کہ شمالی کوریاکاداغاگیا میزائل 50 منٹ فضا میں رہا جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا، صورتحال پر غور کرنے کے لئے جاپانی وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔