پاکستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، جنرل نکلسن

پاکستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، جنرل نکلسن

کابل: امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے ایک بار پھر پاکستان پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق جنرل نکلسن کا کابل میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے سخت مؤقف کے باوجود پاکستان کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی۔ چاہتے ہیں پاکستان سرحد پار دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔


انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے بہت واضح اور صاف مؤقف بیان کیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں