دہشت گردی کے خاتمے سے پاکستان میں امن قائم ہوا، اعزاز چودھری

دہشت گردی کے خاتمے سے پاکستان میں امن قائم ہوا، اعزاز چودھری

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے امریکی سینیٹر کوری بوکر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر نے امریکی سینیٹر کو پاک امریکہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی۔


اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ افغانستان میں قیام میں امن کیلئے پاکستان اور امریکہ کا ساتھ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے سے پاکستان میں امن بحال ہوا اور ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعاون سے مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر امریکی سینیٹر کوری بوکر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا تعاون ضروری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں