لاہور: مال روڈ پر دھرنا پانچویں روز بھی جاری

لاہور: مال روڈ پر دھرنا پانچویں روز بھی جاری

لاہور: مال روڈ کے فیصل چوک پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے ہفتے کے روز مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں دھرنا دے رکھا ہے۔

مذہبی جماعت کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات پورے نہیں کرے گی وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔ دھرنا کے باعث مال روڈ کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک دباؤ بھی بڑھ گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں