ہوا میں اڑتے جہاز میں سوار ہونے کی ویڈیو نے دنیا کو حیران کر دیا

ہوا میں اڑتے جہاز میں سوار ہونے کی ویڈیو نے دنیا کو حیران کر دیا

سویٹزر لینڈ کے سٹنٹ مین نے ہوا میں اڑتے جہاز میں سوار ہو دنیا کو حیران کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سویٹزرلینڈ کے دو کرتب بازوں نے ہوا میں اُڑنے کے لیے استعمال ہونے والا لباس پہن کر چلتے جہاز میں سوار ہونے کا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔

دونوں خلاباز فریڈ اور وینس ریفٹ نے اس شاندار مظاہرے کے لیے کئی دنوں پریکٹس بھی کی ۔انہوں نے اپنے فن کے مظاہرے کے لیے سویٹزر لینڈ کی اونچی ترین پہاڑیوں کا اتنخاب کیا ۔

اونچی ترین پہاڑی چوٹی جو کہ سطح سمندر سے 4 ہزار میٹر سے بھی بلند تھی۔ مذکورہ پہاڑی چوٹی سے چھلانگ لگانے کے بعد دونوں کرتب بازوں نے ساتھ ہی اُڑتے ہوئے جہاز میں سوار ہونا تھا۔ 

جس کے لیے ایک چھوٹا طیارہ بھی اس کے ساتھ اڑ رہا تھا۔ دونوں سٹنٹ مینز نے بری مہارت سے اس طیارے میں سوار ہو کر ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ 

ویڈیو دیکھیں :-