انڈونیشیا میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے گیارہ افراد ہلاک

انڈونیشیا میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے گیارہ افراد ہلاک

انڈونیشیا میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے گیارہ افراد ہلاک  ہو گئے۔انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں طوفانی بارشوں سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی، ہزاروں گھر پانی میں ڈوب گئے، بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا، جبکہ کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کے تحت 4 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں بارشیں مزید کئی روز جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ حکام نے لوگوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔