شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کو منگنی مبارک ہو،پریانکا

شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کو منگنی مبارک ہو،پریانکا

ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ پریانکا نے شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کو منگنی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ شہزادہ ہیری

اور میگھن مارکل صدا ہنستے اور مسکراتے رہیں ۔

0836ef272db5ea461a734fc798b5e4a1

تفصیلات کے مطابق اداکارہ پریانکااور میگھن مارکل کے درمیان گہری دوستی ہے۔دونوں اداکاروئیں ایک ساتھ وقت گزارتی نظر آتی ہیں ۔
یاد رہے کہ میگھن مارکل کے ساتھ پریانکا چوپڑا کی ملاقات "کوانٹکو" سیریز کی شوٹنگ کے درمیان ہوئی جو کہ وقت کے ساتھ گہری ہوتی چلی گئی۔

اور اب اداکارہ نے میگھن مارکل کی منگنی کی خبر پر بہت خو شی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکلے کی شادی کی تقریب آئندہ برس مئی میں ونڈسر کیسل میں منعقد ہوگی۔