مودی کا ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کو لکڑی کے باکس کا تحفہ

مودی کا ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کو لکڑی کے باکس کا تحفہ

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندمودی کاٹر مپ کی بیٹی ایوانکا ٹر مپ کو لکڑی کے باکس کا تحفہ دیا ہے۔ بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور ان کی مشیر ایوانکا ٹرمپ جو ایک تقریب میں شرکت کیلئے حیدر آباد کے دورے پر آئی ہوئی تھیں.

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دورہ حیدر آباد کی یادگار کے طور پر لکڑی کے ایک باکس کا تحفہ دیا جو ساڈیلی کرافٹ کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔

ساڈیلی کرافٹ جو کہ بھارت کے علاقے سورت سے مخصوص ہے ایک قسم کی میناکاری ہے جسے نہایت ہنر مند کاریگر تیار کرتے ہیں اور جس میں لکڑی پر جیومیٹری اشکال بنائی جاتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں