سبی میں دہشتگردوں کی کارروائی سے دو اہلکار شہید

سبی میں دہشتگردوں کی کارروائی سے دو اہلکار شہید

سبی : سبی میں دہشت گردوں کی کارروائی سے فورسز کے دو اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 3 اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق سانگان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔فورسز کے دو اہلکار موقع پر شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔سیکورٹی اہلکار علاقے میں روڈ کلیئرنس ڈیوٹی پر مامور تھے۔

 واقعے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر کے بارودی سرنگوں کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔