قطری شہزادے کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات جاری

قطری شہزادے کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات جاری

لاہور: قطری شہزادہ حماد بن جاسم 13 رکنی وفد کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے جہاں وہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں۔  قطری شہزادے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں انہیں سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہزادہ حماد بن جاسم جاتی امراء پہنچے جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں۔ قطری وفد کے لئے سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جو کچھ دیر میں لاہور پہنچیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں