سابق کپتان یونس خان نے زندگی کی 40بہاریں دیکھ لیں

سابق کپتان یونس خان نے زندگی کی 40بہاریں دیکھ لیں

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے عظیم بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان نے زندگی کی 40بہاریں دیکھ لیں۔کرکٹر یونس خان 29 نومبر 1977 کو صوبہ کے پی  کے علاقہ مردان میں پیدا ہوئے۔یونس خان 2009میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان رہے وہ قومی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بیٹسمین ہیں وہ حنیف محمد اور انضمام الحق کے بعد تیسرے  پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹرپل سنچری سکور کی۔یونس خان نے ون ڈے انٹر نیشنل کیرئیر کا آغاز فروری 2000میں کراچی میں سری لنکاکے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔یونس خان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکول313رنز ہیں ۔

یونس خان کی سالگرہ پر آئی سی سی نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لیجنڈری کھلاڑی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

91b19eac4bd587b48c5ffeaeb96265da

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے انکشا ف کیا تھا کہ انہوں نے 2009میں سری لنکا کیخلاف ٹرپل سنچری میں استعمال ہونے والا بیٹ اسٹیل ٹاون کے گراونڈ میں کھیلنے والے ایک بچے سے خریدا تھا۔ واضح رہے کہ یونس خان نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور کیے ہیں ۔ انہوں نے 10099 اسکور کیے ہیں جن میں 34 سینچریاں شامل ہیں ۔ون ڈے کرکٹ میں یونس خان نے 7249 اسکور کیے ہیں جن میں 7 سینچریاں شامل ہیں۔