کیا میں نے اتنا سنگین جرم کر دیا ہے کہ لوگ مجھ سے نفرت کریں ؟

کیا میں نے اتنا سنگین جرم کر دیا ہے کہ لوگ مجھ سے نفرت کریں ؟

ممبئی:معروف کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے کہا میں نے ایسا کیا جرم کر دیا کہ لوگ مجھ سے نفرت کرنا شروع کر دیں گے۔
 کپل شرما  آجکل اپنی آنے والی فلم "فرنگی" کی پروموش میں مصروف ہیں انہوں نے بھارتی میڈیا سے  فلم کے بارے میں بات کی اور میڈیا کو بتایا کہ میں اپنی آنے والی فلم کو لے کر بہت پرجوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ فلم میرے مداحوں کو ضرور پسند آئے گی۔
کپل شرما نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں نے ایسا کون سا سنگین گناہ کر دیا ہے کہ لوگ مجھ سے نفرت کریں مجھ سے گناہ ہوا ہے اور میں اپنے گناہ کی معافی بھی مانگ چکا ہوں۔لیکن مجھے نہیں لگتا کہ سنیل سے لڑائی میری زندگی کا سنگین ترین جرم ہے۔