کر پشن کر نیوالوں کے ہاتھوں کو ہتھکڑ یوں سے بندھنا ہو گا، چوہدری محمد سرور

کر پشن کر نیوالوں کے ہاتھوں کو ہتھکڑ یوں سے بندھنا ہو گا، چوہدری محمد سرور

لاہور : تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کے ہاتھوں کو ہتھکڑ یوں سے باندھنا ہو  گا، ملک میں حکومت صرف دن پورے کررہی ہے۔ ن  لیگ کو جمہو ریت اور  کر پشن میں سے کسی ایک کا انتخابات کر نا ہو  گا۔حکمرانوں نے ملک کو لوٹنے کے سواء  کچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے حکمران کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔ انکی جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ ضرور کامیاب ہو  گی اور   ملک آگے بڑ ے گا ۔

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گورنر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں کر پٹ مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیساں غریب عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہیں اور آئے روز قوم پر مہنگائی کے بم بر سائے جا رہے ہیں اور موجودہ منی بجٹ ملک میں غر بت نہیں غر یب مکائو کے متراف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکا م ہو چکی ہے ، حکمرانوں کی لوٹ مار کی سزا غریب عوام بھگت رہے ہیں حکومتی تمام دعوے اور نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہے عوام آج بدحال اور عوام خوشحال ہو چکے ہے ،حکمران کرپٹ ٹولہ عوام کی نہیں صرف ذاتی خوشحالی چاہتا ہے ترقی کے تمام تر دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہکر پشن کر نیوالوں کو رعایت نہیں صرف سزا دینے سے ہی لوٹ مار ختم ہوگی' جب تک بیرونی بنکوں میں موجود لیٹروں کا پیسہ واپس پاکستان نہیں آتا احتساب کا عمل ادھورا رہے گا۔

مصنف کے بارے میں