اسلام آباد دھرنا ختم کرانے پر پوری قوم کو فوج کا شکریہ ادا کرنا چاہیے : عمران خان

اسلام آباد دھرنا ختم کرانے پر پوری قوم کو فوج کا شکریہ ادا کرنا چاہیے : عمران خان

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اسلام آ باد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دھرنا ختم کرانے پر  پوری قوم کو فوج کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے اگر فوج معاملہ حل نہ کرتی تو ملک انتشار کی جانب بڑھ جاتا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پریس  کرتے ہوئے کہا کہ  فیض آباد میں جو ہوا وہیں رہنا چاہیے، وہاں جو زبان استعمال کی گئی اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔انہوں نے دھرنے کے معاملے پر وزیر داخلہ احسن اقبال کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صلاحیت سامنے آئی وہ سب نے دیکھ لی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اس وقت کے وزیر قانون زاہد حامد نے نے ایوان میں کہا کہ کوئی ترمیم نہیں ہوئی، بتایا جائے ترمیم کے پیچھے کون تھا؟ کیا حلف نامےمیں ترمیم انٹرنیشنل لابی کوخوش کرنے کیلیے کی گئی؟ذمہ داروں کا تعین ہوجائے تو معاملہ جلد حل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ پوری قوم کے حق میں بہتر ہے اور یہ اس وقت پورے پاکستان کی ضرورت ہے ۔