فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، روسی صدر

فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، روسی صدر

ماسکو: روسی صدر   ولادیمیر   پیوٹن نے کہا ہے   کہ روس فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے گزشتہ روز   ’فلسطینی عوام کے عالمی یوم یک جہتی‘   کی مناسبت سے صدر محمود عباس کو ایک تحریری مراسلہ بھیجا جس میں صدر   پیوٹن نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور مشرقی وسطی کے چار رکنی گروپ میں شامل روس فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مشرق وسطی کی شورش زدہ صورت حال سے جنگ کے بادل چھٹ جائیں اور فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق کا حصول ممکن ہو سکے جس کیلیے اسرائیلی حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ 1967ء کے معاہدے اور سرحدی تعین کے قانون کا احترام کرے۔

مصنف کے بارے میں