بحرین نے اشتہاریوں کی فہرست بغداد کے حوالے کر دی

بحرین نے اشتہاریوں کی فہرست بغداد کے حوالے کر دی

منامہ: خلیجی ریاست بحرین نے عراق میں پناہ لینے والے مطلوب افراد کی ایک فہرست بغداد حکومت کے حوالے کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عراقی حکومت اشتہاریوں کو پکڑ کر منامہ کے حوالے کرے تاکہ ان کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں۔

اشتہاریوں کی یہ فہرست بغداد میں متعین بحرین کے سفیر صلاح المالکی نے پہنچائی۔ اس فہرست میں بحرین میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عراق فرار ہونے والے عناصر کے نام شامل ہیں۔

المالکی کا کہنا ہے کہ عراق فرار ہونے والے دہشت گرد بحرین کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو بھی خراب کرنے کی کوشش کی۔ ان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر سنگین فوج داری جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔