افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان اور افغانستان مل کر کام کریں : اعزاز چوہدری

افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان اور افغانستان مل کر کام کریں : اعزاز چوہدری


اسلام آباد: امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی تصفیئے کیلئے پاکستان اور امریکا کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی سے نہ صرف داخلی سلامتی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے بلکہ ملک کی اقتصادی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔


یہ بات انہوں نے گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے رکن سینیٹر کورے بوکر سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے امریکی سینیٹر کو افغانستان کی صورتحال سمیت خطے سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر کے حوالے سے بریف کیا۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں سیاسی تصفیہ کیلئے پاکستان اور امریکا کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور امریکی کارپوریٹرز کے درمیان تعاون سے دونوں ملکوں میں خوشحالی اور روز گار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔سینیٹر بوکر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے اور دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں قریبی تعاون سے اتفاق کیا۔