سعد حریری ہی لبنان کے وزیر اعظم ہیں، صدر میشل عون

سعد حریری ہی لبنان کے وزیر اعظم ہیں، صدر میشل عون

بیروت: لبنان کے صدر میشل عون کا کہنا ہے کہ حریری ہی لبنان کے وزیر اعظم رہیں گے جبکہ ملک کا سیاسی بحران چند دنوں کے اندر ختم ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ سعد حریری نے سعودی عرب کے دورے کے دوران چار نومبر کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انہوں نے 22 نومبر کو فرانس سے لبنان واپس پہنچنے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ ملتوی کر دیا تھا۔ ان کے استعفیٰ دینے کے بعد لبنانی صدر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ لبنانی وزیراعظم کو سعودی عرب نے یرغمال بنایا ہے اور استعفیٰ بھی سعودی دباو کا نتیجہ ہے۔

سعد حریری نے صدر میشل عون سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ قومی مفادات کے دائرے میں ملک کی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ ٹھوس بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

مصنف کے بارے میں