امریکا کی افغانستان میں فضائی راستوں سے اسلحہ کی رسد

امریکا کی افغانستان میں فضائی راستوں سے اسلحہ کی رسد

کابل: رواں سال امریکا نے افغانستان کے لیے فضائی ذرائع سے اسلحے کی فراہمی تین گنا  کر دی ہے جبکہ سینکڑوں فوجیوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔

امریکی جنرل جان نکلسن نے بتایا ہے کہ اضافی فضائی طاقت کی فراہمی کے نتیجے میں افغانوں کے لیے طالبان کے خلاف زیادہ جارحانہ طریقہ کار اپنانے میں مدد ملی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت، افغانستان میں امریکی افواج کو نئے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں جن کی وجہ سے مزید فضائی طاقت میسر آئی ہے۔

بریفنگ کے دوران نکلسن نے ایک اہم کاوش کی نشاندہی کی جس کا مقصد افغان کارروائی سے ہے جو آئندہ سال کے گرم موسم کے دوران متوقع ہے۔