دپیکا پڈوکو ن نے انسٹاگرام پر بڑا اعزاز حاصل کر لیا

دپیکا پڈوکو ن نے انسٹاگرام پر بڑا اعزاز حاصل کر لیا

ممبئی : بالی ووڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوگئی جس کے بعد اداکارہ ایشیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں جن کے انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد2 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ، دپیکا پہلی اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر اتنے فالوورز ہیں۔

ڈمپل گرل نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام کی جانب سے دی گئی شیلڈ کی تصویر بھی جاری کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا گرام کا شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایوارڈ وصول کرنے پر خاصی جذباتی ہوں اور یہ سنگ میل میرے لیے ہمیشہ خاص رہے گا۔

واضح رہے کہ فلم پدماوتی میں رانی پدماوتی کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے دپیکا ان دنوں مشکلات کا شکار ہیں، ایک جانب انتہا پسند ہندوں نے ان کو ناک کاٹنے کی دھمکی دے رکھی ہے تو دوسری جانب ان کے سر کی قیمت بھی مقرر کردی گئی ہے۔