پرابھاس سادہ اور عاجزی پسند انسان ہیں:نیل نتن مکیش

پرابھاس سادہ اور عاجزی پسند انسان ہیں:نیل نتن مکیش

ممبئی: اداکار نیل نیتن مکیش نے کہا ہے کہ وہ فلم ”ساہو “ میں اداکار پرابھاس کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں۔ پرابھاس بہت سادہ اور عاجزی پسند انسان ہیں، ان میں کوئی نخرہ نہیں ہے۔ وہ سب سے اور فلم کے باقی عملے سے بہت گرم جوشی سے ملتے ہیں۔ وہ کبھی کسی کے ساتھ اونچی آواز یا چیخ کر بات نہیں کرتے اور نہ ہی کوئی غصہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم ”باہوبلی“کی کامیابی نے پرابھاس کو مزید عاجزی پسند بنا دیا ہے۔ اور ان کے ساتھ فلم ”ساہو “ میںکام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ نیل نیتن مکیش فلم میں منفی کردارادا کر رہے ہیںجبکہ اداکارہ شردھا کپور،جیکی شروف اور مندرا بیدی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں