زاہد حامد عمر ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئے

زاہد حامد عمر ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئے

اسلام آباد: سابق وزیر قانون زاہد حامد اپنے استعفے کے بعدعمرہ ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ، تاہم مکہ مکرمہ سے ان کی تصاویر بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون زاہد حامد وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جبکہ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے لے گئی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہوگئی ہے جس پر لوگ اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ انتخابی ایکٹ بل میں ختم نبوت کے حلفے نامے میں تبدیلی کے بعد اسلام آباد میں مذہبی جماعت نے دھرنا دیا جو 21 روز جاری رہا اور دھرنے کے شرکا نے وزیر قانون زاہد حامد کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جس پر زاہد حامد نے استعفیٰ دیا تھا۔