بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کا رواں سال شادی کرنے کا اعلان

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کا رواں سال شادی کرنے کا اعلان
کیپشن: Image by zeenews.india.com

ممبئی: بالی ووڈ میں شادیوں کے سیزن میں معروف اور متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت نے بھی انٹری دیدی ہے اور سوشل میڈیا سٹار دیپک کلال سے رواں سال ہی شادی کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین  فلم انڈسٹری کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اچانک ہی شادی کا دعوت نامہ پوسٹ کردیا جس کے مطابق وہ رواں سال کے آخر میں دیپک کلال سے شادی کررہی ہیں۔

bbfba29cc84917d873d7cfe9b62fddb8


راکھی ساونت نے شادی کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شادی رواں سال 31 دسمبر کو امریکی شہر لاس اینجلس میں انجام پائے گی جس کے بعد ممبئی میں ایک پارٹی کا انعقاد کیا جائے گا جہاں میں بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کو مدعو کررہی ہوں۔ شاہ رخ خان، کرن جوہر اور ریسلر گریٹ کھالی کے استقبالیے میں آنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔


خیال رہے کہ دیپک کلال فیملی کے ہمراہ متنازعہ ویڈیو بنانے کی وجہ سے شہرت پانے والے سوشل میڈیا سٹار ہیں اور وہ آج کل بھارتی ریالٹی شو کی میزبانی کررہے ہیں۔