آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں اعظم سواتی قصور وار قرار

 آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں اعظم سواتی قصور وار قرار
کیپشن: رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج ہونا چاہئے اور غریب افراد کو مارا پیٹا گیا اس لئے معافی قبول نہیں، چیف جسٹس۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں اعظم سواتی قصور وار قرار دے دیا گیا۔ جے آئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ چیف جسٹس نے کہا رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج ہونا چاہئے اور غریب افراد کو مارا پیٹا گیا اس لئے معافی قبول نہیں۔

سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا اعظم سواتی کے ساتھ الگ طرح کا سلوک برتا گیا۔ انہوں نے عہدے کا غلط استعمال کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے دیکھنا ہے 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے یا نہیں۔ کیا ایسے آدمی کو وزیر کے عہدے پر رہنا چاہیے؟۔

سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کیس میں متاثرہ خاندان کو روسٹرم پر بلا لیا۔ چیف جسٹس نے کہا آپ اور آپ کی بچیوں کے لیے ہم لڑ رہے ہیں آپ معافی دے رہے ہیں؟۔ عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی۔