حکومت نے پہلے 100 دنوں میں 58 ارب ڈالر قرضہ لیا

حکومت نے پہلے 100 دنوں میں 58 ارب ڈالر قرضہ لیا
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:نئے پاکستان میں حکومت نے 100 دنوں میں مجموعی طور پر 58 ارب ڈالر قرضہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی انتخابی مہم کے دوران بالخصوص اور اپنے سیاسی کیریئر کے دوران بالعموم ، قرضوں کو ملک کیلئے نقصان دہ قرار دیا جاتا رہا ہے لیکن اب ان کی اپنی حکومت ہی اتنے قرضے لے چکی ہے کہ قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔


اقتصادی امور ڈویڑن کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبرتک مجموعی طور پر ایک ارب 58 کروڑڈالرقرض لیا گیا ہے۔ حکومت نے 2 ماہ میں 76 کروڑڈالرنیاقرضہ لیا۔

حکومت نے کاروبار حکومت چلانے کیلئے چین سے 23 کروڑڈالر قرض لیا جبکہ کمرشل بینکوں سے 33 کروڑڈالر اور اسلامی ترقیاتی بینک سے 7 کروڑڈالرقرض لیا گیا۔