محمد عباس کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے

محمد عباس کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے
کیپشن: محمد عباس نے تکلیف دور کرنے کے لیے پین کلر کا استعمال کیا اور پھر کندھے کا اسکین کرایا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ۔فاسٹ بولر محمد عباس نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران دائیں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے۔ انہوں نے تکلیف دور کرنے کے لیے پین کلر کا استعمال کیا اور پھر کندھے کا اسکین کرایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکین کی رپورٹس کا اسپیشلسٹ سے معائنہ کرایا جا رہا ہے تاکہ تکلیف کی نوعیت کا جائزہ لیا جا سکے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

عباس کی انجری کے بعد دورہ جنوبی افریقا میں بھی ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ تین ہفتوں سے چار ماہ کے لئے کرکٹ سے آؤٹ ہو سکتے ہیں۔