سلووینیا نے میجر جنرل الینکا ارمینس کو ملک کی آرمی چیف مقرر کر دیا

سلووینیا نے میجر جنرل الینکا ارمینس کو ملک کی آرمی چیف مقرر کر دیا
کیپشن: الینکا ارمینس نے لندن کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز اور کنگز کالج یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو/ بشکریہ یورو نیوز

جبل جانا: خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق الینکا ارمینس کو سلووینین فوج کی پہلی خاتون چیف آف جنرل اسٹاف ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو اپنے پیش رو ایلان گیدر کی جگہ چارج سنبھالیں گی۔

الینکا ارمینس 1991 سے سلووینیا کی فوج سے منسلک ہیں۔ یہ وہی سال ہے جب سلووینیا نے یوگوسلاویہ سے آزادی حاصل کی تھی۔انہوں نے لندن کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز اور کنگز کالج یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔

ارمینس کی بطور آرمی چیف تقرری رواں برس ستمبر میں وزیراعظم مرجان سارک کے اقتدار میں آنے کے بعد عمل میں آئی ہے،جو جون میں ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہوئے تھے۔