عبدالعلیم خان یا میرے خلاف نیب ریفرنس آیا تو استعفیٰ دے دیں گے :زلفی بخاری

عبدالعلیم خان یا میرے خلاف نیب ریفرنس آیا تو استعفیٰ دے دیں گے :زلفی بخاری
کیپشن: سکرین شاٹ

اسلام آباد:زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان یا میرے خلاف نیب کا ریفرنس فائل ہوا تو ہم بھی بابراعوان کی طرح اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے امیگرینٹس آفس کی آن لائن رجسٹریشن کا افتتاح کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت سمندر پار پاکستانیوں کی پہلی وزارت ہوگی جو پیپر لیس گورننس متعارف کرائے گی، سمندر پار پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاناما لیکس میں آپ کا نام آگیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کرپشن کی ہے۔

انکوائری کو پبلک نہیں ہونا چاہیے۔ اگر ریفرنس فائل ہوا تو میں اور علیم خان دونوں استعفیٰ دے دیں گے۔