وفاقی کابینہ اجلاس، پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹنگ لگانے کی منظوری

 وفاقی کابینہ اجلاس، پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹنگ لگانے کی منظوری
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اہم اقدامات کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تباہ حال معیشت ورثے میں ملی،ہماری حکومت نے 100 روز میں انتہائی اہم اقدامات کئے،حکومت نے کفایت شعاری سے کروڑوں روپے کی بچت کی،50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ انقلابی قدم ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

اجلاس میں پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹنگ لگانے کی منظوری دے دی گئی، وزارت تجارت کی نئی قومی ٹیرف پالیسی کی بھی منظوری دی گئی جبکہ ریڈیو پاکستان کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری کا بھی اعلان کیا گیا ۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے ملک کی معاشی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی۔