پی ٹی آئی حکومت نے 34 میں سے 18 اہداف حاصل کر لیے ہیں، ارباب شہزاد

پی ٹی آئی حکومت نے 34 میں سے 18 اہداف حاصل کر لیے ہیں، ارباب شہزاد
کیپشن: اسکرین شاٹ

اسلام آباد:  پی ٹی آئی حکومت نے 34 میں سے 18 اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد کا حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب۔ 

تفصیلات کے مطابق ارباب شہزاد کا خطاب میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سو روزہ ایجنڈے کا اعلان کرتے ہوئے کفایت شعاری کو اپنایا، میں نے بہت ساری حکومتوں کیساتھ کام کیا لیکن جس رفتار سے موجودہ حکومت نے کام کیا، 36 سالوں میں نہیں دیکھا۔ 

انہوں نے کہا  کہ سو روزہ ایجنڈا دینے پر دوستوں نے کہا تھا خود مشکلات کھڑی کریں گے، تسلیم کرتا ہوں وہ ٹھیک تھے لیکن ہم یہی چاہتے تھے، ہمیں علم تھا صیح بنیاد خود کو مشکل میں ڈالے بغیر نہیں ڈالی جا سکتی، ہم نے درست سمت کا تعین کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک 11 ارب ڈالر کی چھپائی گئی جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے، ایسٹ ریکوری یونٹ کو تشکیل دیا گیا اور سوئٹزرلینڈ کیساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

انہوں نے کہا  کہ حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے بجلی اور گیس کوسستا کیا گیا جبکہ اکانومک ایڈوائزری بنائی گئی ہیں۔

ارباب شہزاد نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو مکمل طور پر بااختیار بنایا جائے گا، خیبر پختونخوا کی طرز پر پنجاب میں ویلج کونسل تشکیل دیئے جائیں گے، ہم نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے لوکل گورنمنٹ نظام کوحتمی شکل دیدی ہے۔